یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی

اسلام آباد(ھم دوست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی ہے۔

ہم دوست نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 30اراکین کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو جماعت اسلامی ، اے این پی کے ایک اور دو آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے،یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینیٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔

Leave a Reply