مقبوضہ کشمیر میں ہماری لیڈر شپ کاقتل عام کیا جارہا ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد:(ہم دوست نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ ‏سید علی گیلانی کی وفات سے پوری کشمیری اور پاکستانی قوم کو نقصان ہوا،‏بھارت نے سید علی گیلانی کی میت بھی نہیں دی،‏ہم بھارت کے کرتوتوں سے سمجھتے ہیں سید علی گیلانی کو قتل کیا گیا ہے،‏مقبوضہ کشمیر میں ہماری لیڈر شپ کاقتل عام کیا جارہا ہے،‏قابض انتظامیہ نے لواحقین کو سید علی گیلانی کا چہرہ بھی دیکھنے نہیں دیا۔
عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ‏ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کامقدمہ لڑا،‏وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سفیر بن کر دکھا دیا،‏عمران خان کے عمل سے پتہ چلا وہ محسن ہیں۔‏وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا۔

Leave a Reply