جدید ونڈوز 11 کو صارفین کب استعمال کر سکتے ہیں؟اعلان ہو گیا

بذریعہ Quratulain
92 مناظر

کراچی: مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11صارفین کو پانچ اکتوبر 2021 سے دستیاب ہوگا

ونڈوز 11 ہر صارف کو فوری طور پر نہیں ملے گی، کیونکہ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسے مسلسل رول آؤٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سب سے پہلے جدید ترین سسٹمز پر اس کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی، مائیکروسافٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2021 سے ، صارفین کو نئے سسٹم کی خریداری کے ساتھ ونڈوز 11 ملے گی مائیکروسافٹ کو توقع ہے کہ ونڈوز 11 کا رول آؤٹ 2022 کے وسط تک مکمل ہو جائے گا ، لہٰذا آپ کو اپ گریڈ کرنے سے پہلے بھی کچھ مہینے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، اگر آپ کے پاس ونڈوز 10 پی سی ہے جو اپ گریڈ کے لیے اہل ہے تو آپ کو اپ ڈیٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ۔بصورت دیگر آپ خود بھی ترتیبات (Settings) ونڈوز اپ ڈیٹ پر جا کر اپ ڈیٹس چیک سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ پہلے ہی ونڈوز 11 میں بہت سے نئے فیچرز کا انکشاف کرچکا ہے ، جن میں زیادہ منظم ڈیزائن ، مربوط مائیکروسافٹ ٹیمز، اسنیپ لے آؤٹ ،اور ایک نیا مائیکروسافٹ اسٹور شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply