پاکستان میں مرحلہ وار کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر خود کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹر کروا سکیں ۔

واضح رہے پاکستان میں پہلی مرحلے میں صحت سے منسلک عملہ کو ویکسین لگائی گئی ۔ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ جبکہ تیسرے مرحلے کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے کیا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان اس سلسلے میں خاصی متحرک نظر آ رہی ہے اور قوم سے بڑھ چڑھ کر مہم میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply