محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی

کورونا وائرس کی ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی ہوئی صورتحال

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تمام اسپتالوں کے ایم ایس سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھیں۔
محکمہ صحت پنجاب سے جاری ہونے والے مراسلے میں واضح کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو تمام اسپتالوں کے انتظامی دفاتر کھلے رہیں گے ۔
دوسری طرف اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے عملہ کی ہفتہ ،اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہو چکی ہے، مثبت کیسز بڑھنے کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اور پاکستان میں نو ماہ بعد 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

Leave a Reply