کوہاٹ میں ساڑھے تین سال کی بچی کا زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ
پولیس کے مطابق 50 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں۔ 40 کے قریب افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے ۔
خیال رہے تین دن پہلے یہ دل خراش واقعہ پیش آیا تھا جس نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو دہلا کر رکھ دیا ۔ ساڑھے تین سال کی حریم کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ گھر والوں کے بقول حریم گھر سے چیز لینے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہ پہنچ سکی، اگلے دن گندے نالے سے لعش برآمد ہوئی تھی ۔