خاتون سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں بڑی پیشرفت

مظفرگڑھ:(ہم دوست نیوز) مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کرنے کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس سب انسپکٹر کو اغوا کر کے تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کاشف کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کے اغوا، اس پر تشدد اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے کی تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی تھانہ سٹی کریں گے۔
واضح رہے آئی جی پنجاب انعام غنی نے خاتون سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملزم کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply