لیڈی انسپکٹر اغوا کیس، حقیت کیا

مظفرگڑھ ( ہم دوست نیوز )تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر تہمینہ ظفر کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج ۔ نامزد ملزم کاشف اسلام گرفتار۔ خبر میڈیا پر آنے کے بعد کاشف اسلام کے اہل خانہ کا کل مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان!
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کل مظفرگڑھ میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں ملزم کاشف اسلام کو بلیک میل کرنے کے حوالے سے سب انسپکٹر خاتون کے خلاف تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھے جائیں گے جن میں سب انسپکٹر خاتون کے آڈیووائس میسجز ، ویڈیوز، بینک سٹیٹمنٹ ،موبائل ڈیٹا کالز کا ریکارڈ سب شامل ہو گا ۔ جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ سب انسپکٹر خاتون مقدمہ درج کروانے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔
پولیس انسپکٹر تہمینہ ظفر کیس میں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کی دوستی پورے ڈیپارٹمنٹ میں مشہور تھی ممکنہ ملزم کے ساتھ تہمینہ ظفر کے عرصہ چار سال سے روابط تھے۔تہمینہ ظفر باقاعدہ پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی بذریعہ کال لیتی تھی اور شادی کرنا چاہتی تھی۔بار بار انکار کے باعث نوبت یہاں تک آپہنچی،کہ ہمارے بیٹے کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دیا گیا۔
ملزمہ کی بینک سٹیٹمنٹ اور موبائل ڈیٹا اس بات کا ثبوت ہیں۔میڈیا کو تہمینہ ظفر کی بلیک میلنگ وائسس میسجز اور ویڈیو ثبوت پیش کیے جائیں گےجبکہ ملزمہ 30 لاکھ ہڑپ کرنے کے بعد 15 دن سے مزید 20 لاکھ کی ڈیمانڈ کر رہی تھی۔ جبکہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ علی پور بائی پاس پر پلاٹ کا چکر بھی ہے اور علی پور بائی پاس پر ہی اپنی کوٹھی تعمیر کرا رہی تھی جس پر لاکھوں پر لاگت آ چکی ہے اور کوٹھی ابھی بھی زیر تعمیر ہے۔ ملزم کاشف اسلام کے اہلِ خانہ کا باقاعدہ پریس کانفرس مظفرگڑھ پریس کلب میں کرنے کا اعلان، بلیک میلنگ کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرنےاورصاف شفاف تحقیقات کر کے جھوٹے مقدمہ کو خارج کیا جائے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے بدنامی کا باعث بننے والی کرپٹ سب انسپکٹر کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کریں گے.

Leave a Reply