موسلادھاربارشوں کی پیشنگوئی

مظفرگڑھ ( ہم دوست نیوز )ملک میں مون سون بارشوں کا طاقتور اور طویل سلسلہ 7 تا 12 ستمبر کے دوران اثرانداز ہونے جا رہا ہے.جدید موسمی ماڈل ECMWF کے مطابق اس وقت خلیج بنگال میں مون سون ہواؤں کا ایک کم دباؤ لوپریشر سسٹم تشکیل پا چکا ہے.
جوکہ اگلے 7 دن تک انڈیا کے بیشتر علاقوں میں تباہ کن بارشوں کا سبب بنے گا.خلیج بنگال میں بننے والا مون سون ہواؤں کا یہ لوپریشر سسٹم براہ راست پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات کافی کم ہیں.مگر اس سسٹم کے زیراثر سوموار کی رات سے اگلے 5 یا 6 دن تک مون سون ہوائیں لگاتار شدت کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوں گی.

تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر بروز منگل سے مون سون بارشوں کا نیا طاقتور اور طویل سلسلہ آزاد کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب سے شروع ہوگا.جبکہ 8 ستمبر بروز بدھ سے اس سلسلے کے پھیلاؤ اور شدت میں مزید اضافہ ہوگا.

8 تا 12 ستمبر راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے.

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز بدھ سے ہونے کی توقع ھے تاہم خیبرپختونخوا میں بارشوں کے اس سلسلے کی شدت پنجاب کی نسبت کم رہنے کا امکان ھے بدھ تا ہفتہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ معتدل سے موسلادھار بارشوں کے امکانات ہیں.جبکہ منگل کے روز کچھ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.

جمعرات تا ہفتہ شمال مشرقی اور مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.بدھ سے اگلے چند روز کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں مگر یہ بارشیں محدود علاقوں میں ہوں گی اس دوران جنوب مشرقی اور کچھ بالائی علاقوں میں اچھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔منگل سے ہفتے کے دوران آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.

اس کے علاؤہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر، شمالی اور شمال مشرقی پنجاب کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.جبکہ لاہور سمیت کچھ دیگر علاقوں میں دوپہر کے وقت لوکل ڈویلپمنٹ کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے.موسم میں تبدیلی ہر 12 گھنٹوں کے بعد ہوتی رہتی ہے.آئندہ ہفتے کے دوران متوقع بارشوں کے حوالے سے ہم وقتاً فوقتاً آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply