جمعہ اورہفتہ ہوٹل کھولنےکی اجازت دیجائے،ہوٹل ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

ہوٹل ایسوسی ایشن کے مظاہرے میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کےتحت کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دےاوراپنے مطالبات کی منظوری تک آخری حد تک جائیں گے۔

ہفتےکواسلام آباد میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریسٹورنٹ مالکان، ملازمین اور خواتین ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پرنعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت جمعے اور ہفتے کو ہوٹل کھولنے کی اجازت دے کیوں کہ ہوٹل بند کرکے معاشی قتل عام بند کیا جائے۔

اس دوران ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اور تاجروں نےاحتجاج کرتےہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کی توپولیس نے مظاہرین کو ڈی چوک جانے سے روک دیا۔مظاہرین نے ایوب چوک پہنچ کردھرنا دے دیا اور کہا کہ

ہمارا احتجاج پُرامن ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کا حق ہے اورہمارے ساتھ پہلے ہی نا انصافی ہو رہی ہے۔ملازمین بے روزگار ہو رہے ہیں اورگھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے

Leave a Reply