وزیراعظم عمران خان کی ہولی پر ہندو برادری کو مبارک

اسلام آباد(ھم دوست نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارک باد دی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ جس میں روایتی ڈانڈیا اور گربہ رقص بھی کئے جا رہے ہیں۔
شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں میں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a Reply