کراچی (ھم دوست نیوز)ایف آئی اے کراچی نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے تین بروکر کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔
ھم دوست نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں شوگرسٹہ مافیاکیخلاف کارروائی میں دیال داس ،سنتوش کماراورراج کمار کو گرفتارکرلیا،ملزمان نے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاﺅنٹس کا استعمال کیا،ترجمان کے مطابق ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ،ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی کی جانب سے دو مقدمات درج کئے گئے ہیں،مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ،ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،ملزمان کوعدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیاجائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کاکہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی قیمت بڑھانے کی سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی ،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے ٹیم بنائی گئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان گرفتار ہوئے۔
Load/Hide Comments