’ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کی جلد ضمانت ہونے کادعوی کردیا

لاہور (ھم دوست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے رہنما چوہدری منظور حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہت جلد ضمانت ہونے والی ہے۔
ھم دوست نیوز کے مطابق چوہدری منظور نے کہا کہ پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوئے، مریم نواز کی ضمانت ہوگئی لیکن ہم نے مک مکا کا الزام عائد نہیں کیا۔ حمزہ شہباز جیل سے باہر آگئے جبکہ خورشید شاہ ابھی تک اندر ہیں ، شہباز شریف کی بھی جلد ضمانت ہونے والی ہے، پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال ہوگئے لیکن ہم نے کچھ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ فیصلے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے کیے جائیں اور انہیں باہر بیٹھ کر پی ڈی ایم پر نہ تھوپا جائے۔

Leave a Reply