اسلام آباد (ہم دوست نیوز) برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ۔
جےیوآئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے معاملہ سینٹ میں اٹھالیا۔بھارت کا نام ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا جبکہ پاکستان کا نام تاحال ریڈ لسٹ میں موجود ہے ۔اس حوالے سے سینٹ میں تحریک جمع کروا دی گئی.
کرونا ڈیلٹا ویرینٹ وائرس بھارت سے شروع ہونے کے باوجود برطانوی حکومت نے بھارت کا نام ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا.پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے فوری طور پر نکلانے کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے رکھا جائے۔ایوان میں اس اہم معاملہ پر بحث کی جائے.