صاف پانی کرپشن کیس ، پنڈورا باکس کھل گیا

لاہور (ہم دوست نیوز) شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کی جائیداد قرق کر لی گئی.رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی قرق ہونے جائیداد کی رپورٹ.

رابعہ عمران اور علی عمران یوسف کے علی اینڈ فاطمہ ڈویلپرز میں ایک کروڑ مالیت کے شئیرز ہیں ۔ علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ ،حدیبیہ انجینرنگ میں 2 لاکھ چار ہزار اور شریف پولٹری میں 4 ہزار مالیت کے شئیرز ہیں۔

رابعہ عمران اور علی عمران یوسف کے مدینہ فیڈز میں ایک کروڑ 75 لاکھ ، علی پروسیسڈ فوڈ میں 50 لاکھ مالیت کے شئیرز ہیں ۔ علی عمران یوسف کے غوث الاعظم میں 20 ہزار مالیت کے شئیرز ہیں ۔

دونوں ملزمان کے علی ٹریڈ سینٹر میں 50 یونٹس جبکہ علی ٹاور میں 66 یونٹس ہیں۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیداد قرقی کی رپورٹ احتساب عدالت جمع کرائی.

Leave a Reply