کراچی(ھم دووست نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان کاکہناہے کہ ہم سڑک پر احتجاج اورلانگ مارچ کیلئے بھی تیار تھے ،سینیٹ اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ ہے تو اتنی ہٹ دھرمی کیوں تھی،آپ کو اتنا چھوٹا عہدہ لگ رہاتھا تو ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے چھوٹے سے عہدے کیلئے باپ پارٹی کے سینیٹرز سے ووٹ لیے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پہلے کہاتھاکہ ہم استعفوں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،یہ نہیں ہوسکتاکہ آپ کسی کودیوار سے لگائیں،الیکٹڈاورسلیکٹڈکے بحث میں نہیں جاناچاہیے اس کافائدہ حکومت کوہوگا،یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارتھے۔
