کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد پہنچ گئی

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار525 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار268 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار256ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ59ہزار116ہو چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، فیصل سلطان

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار369ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل ایک کروڑ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 46 ہزار663 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے3 ہزار55 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ98 ہزار197 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار889 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار491ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ15ہزار227 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار246 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85 ہزار531ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار301ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 56 ہزار450 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل561 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار525 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 206 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار484مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل348 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں5 ہزار 10 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Leave a Reply