لاہور(ھم دوست نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرا رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ پی ڈ ی ایم اجلاس میں معذرت کرے ،پیپلزپارٹی اس عمل سے جڑی رہتی ہے تو اس کی راہیں پی ڈی ایم سے جداہیں ،یہ پی ڈی ایم کے اتحاد کے نفی ہے ۔
ھم دوست نیوز کے مطابق لیگی رہنما نے کہاکہ ہم کہتے ہیں پی پی نے حکومتی اتحاد کاسہارالیکر پوزیشن حاصل کی ہے تو یہ سلیکٹڈ ہیں ،پیپلزپارٹی ثابت کردے وہ انڈیپنڈنٹ لوگ ہیں۔
رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی نے کئی بار تجویز دی پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنی چاہئے ،ق لیگ حکومت سے ہٹ جاتی ہے تووہ اقلیت میں چلے جاتے ہیں ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ووٹ جس سطح پر ہیں وہاں آٹھ دس کا فرق رہتا ہے،اس صورتحال کیلئے ضرورت ہے ق لیگ اتحاد کو چھوڑے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی بی اے پی کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں ،پی ڈی ایم کے ووٹوں سے لیڈر آف اپوزیشن بننا چاہئے ،جو صادق سنجرانی کے ساتھ ہیں انہیں حق نہیں وہ اپوزیشن لیڈر منتخب کرانے آجائیں ۔
Load/Hide Comments