پیپلزپارٹی کا مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور

لاہور (ھم دوست نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور شروع کردیاگیا،بلاول بھٹو کے جلد حمزہ شہباز سے رابطے کا امکان ہے۔
ھم دوست نیوز نے پیپلزپارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حمزہ شہباز مریم نواز کی نسبت معتدل ہیں ،پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویزدینے پر غورکیاگیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ بلاول بھٹو یہ کہہ چکے کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے ،مریم نواز کے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے ۔

Leave a Reply