سائنوفارم ویکسین امارات میں کس نام سے تیار ہوگی؟

اماراتی فارماسوٹیکل کمپنی ملک میں چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین تیار کرے گی، دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، سائنو فارم کی کورونا ویکسین کا نام متحدہ عرب امارات میں ’حیات ویکس‘ ہوگا۔
چین نے مشرق وسطی میں کورونا ویکسین بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کو منتخب کیا ہے، ابوظہبی کے نئے پلانٹ میں سائنوفارم ویکسین کی خوراکیں تیار کی جائیں گی۔
اماراتی کمپنی کے مطابق معاہدے کے تحت اپریل سے ویکسین بنانے کا عمل شروع کردیا جائے گا، ابوظہبی پلانٹ میں ویکسین کی تیار ہونے والی خوراکوں کی تعداد سے متعلق تفصیل نہیں بتائی گئی۔اس معاہدے سے متحدہ عرب امارات کے بیجنگ کیساتھ تعلقات کو تقویت ملے گی۔

Leave a Reply