مرتضی وہاب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس

بذریعہ Quratulain
252 مناظر

کراچی (ہم دوست نیوز) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس۔

کراچی کے ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز اور فوکل پرسنز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس میں اہم فیصلے۔کراچی میں آنے والے بارش کے اسپیل کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ تمام اضلاع اپنے اپنے علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔

عملے اور مشینری کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ بارش کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکےتمام اضلاع کے افسران آپس میں باہمی رابطے کے ذریعے کاموں میں رکاوٹیں دور کریں اور شہر کے لئے مل کر کام کریں۔تمام ضلعوں کے ایڈمنسٹرزبرساتی نالوں کی صفائی کی نگرانی کریں اور بارش ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔

میں خود بھی سڑکوں پر نظر آؤں گا اور تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بھی سڑکوں پر ہونے چاہئیں. بارش کی صورت میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں میں اداروں نے بہتر کام کیا۔

Related Articles

اپنی رائے کا اظہار کریں