مسلم لیگ ن کا پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا فیصلہ

بذریعہ Tayyab Ali
297 مناظر

ملتان (ہم دوست) پاکستان مسلم لیگ ن کی پورے پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے پنجاب کے ہر ڈویژن ضلع ؤ شہر کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیے دی گئی ہیں۔جبکہ اعلی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے جس کے سربراہ سردار اویس احمد لغاری سیکرٹری جنرل پنجاب ہونگے ان کے ہمراہ اس کمیٹی کے رکن خواجہ سعد رفیق نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن عبدالراحمن خاں کانجو ڈویژن صدر عرفان خان ڈاہا سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ڈویژن سیکرٹری جنرل سید جاوید علی شاہ سابق ایم این اے سعید احمد منہیس سعد خورشید خان کانجو سکیرٹری اطلاعات و نشریات ملتان ڈویژن ہونگے اس کے علاوہ (ضلع ملتان) و شہر کی کمیٹی کے سربراہ ملک رفیق رجوانہ سابق گورنر پنجاب ہونگے۔

کمیٹی میں عرفان احمد خاں ڈاہا سابق اہم این اے (کنوینر)، شیخ طارق رشید ڈویژن سیکرٹری جنرل، رانا بابر حسین ایم پی اے، چوہدری عبدالواحید آرائیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ، محمد بلال بٹ ضلعی صدر ،شیخ اطہر ممتاز سیکرٹری جنرل ضلع، رانا شاہدالحسن سٹی صدر، عمر فاروق بھٹی سکیرٹری اطلاعات و نشریات ملتان کے علاوہ ضلع و شہر کے تمام ایم این اے ٹکٹ ہولڈر تمام ایم ہی اے وٹکٹ ہولڈر آور تمام صوبائی حلقوں کے صدور سیکرٹری جنرل ممبران ہونگے۔ ان کی مشاورت سے ملتان ڈویژن ضلع و شہر کی یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے گ

اسی سلسلے کے حوالے سے پارٹی نے 19ستمبر بروز اتوار کو صبحِ 10بجے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پنجاب کے تمام ڈویژنل ضلعی و میٹرو پولیٹن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

Related Articles

اپنی رائے کا اظہار کریں