وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام

بذریعہ umer bhinder
141 مناظر

لاہور:(ہم دوست نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم جمہوریت پر پیغام میں کہا ہے کہ ‏جمہوریت ہی مساوی انسانی حقوق کی ضامن ہے،‏معاشرے میں مساوات کیلئے جمہوریت ضروری ہے،‏جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے، ‏تحریک انصاف جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے پرعزم ہے۔‏بھارت جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے، ‏مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے،‏عالمی برادری کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر نوٹس لینا چاہیے۔

Related Articles

اپنی رائے کا اظہار کریں