پیٹرول پمپ کےباہر شوہر کے انتظار میں کھڑی خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

بذریعہ umer bhinder
307 مناظر

سیالکوٹ:(ہم دوست نیوز) سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے پیٹرول پمپ کے باہر شوہر کے انتظار میں کھڑی خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانا صدر کے علاقے میں خاتون کا شوہر پیٹرول ڈلوانے پمپ پر گیا تو 5 نامعلوم ملزمان خاتون کو گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانولہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

Related Articles

اپنی رائے کا اظہار کریں