وائرس کا شکار نومولود پمزہسپتال میں داخل

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ نومولود کا کیس سامنے آیا ہے۔
پمز کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز میں کوروناوائرس سے متاثر 7 دن کا بچہ آکسیجن پر ہے، بچے کو پیدائش کے وقت ماں سے کورونا وائرس ہوا۔
پمز کورونا فوکل پرسن ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ ماں کی حالت بہتر ہے، وہ اسپتال میں داخل نہیں، پمز میں کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش کم ہونے لگی ہے ۔

Leave a Reply