پاکستان میں 5 جی کا آغاز کب سے ؟

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے 5 جی کا آغاز کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کو سپیکٹرم کی فروخت سےمتعلق آگاہی دی گئی، آئندہ سال سے5جی کاآغازکردیا جائے گا۔، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں، اس حوالے سے ہم ایک جامع سائبرسیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے پاکستانی موبائل کمپنیوں جاز اور زونگ نے فائیو جی موبائل نیٹ ورکس ٹیسٹ کیے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس کی آزمائشی بنیادوں پر لانچ جاری ہے، صارفین کے لیے سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کے بعد اب وہ کہیں بھی اپنے موبائل فون کے ذریعے پہلے سے کہیں تیز انٹرنیٹ حاصل کر سکیں گے۔

Leave a Reply