(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے۔
ھم دوست نیوزکے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائداعظم پوٹریٹ کی تعمیر نو کی گئی، قائد اعظم یاد گاری پورٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ60 دن کے اندر اندر قائد اعظم کی آرکائیو بنائیں گے، اسلام آباد کے ہرپارک کو پندرہ روزکےبعد رینویٹ کریں گے، شہر کو باغوں اور پارکوں کا شہر بنائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے، یہ سارے عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس ہو گئے، پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے، اپوزیشن کو کہتے ہیں اب آپ لوگوں سے عمران خان نہیں جانے والا، اسمبلیوں میں آئیں ریفارمزپر بات کرتے ہیں۔

Leave a Reply