وفاقی وزیر نے اثر و رسوخ استعمال کرکے رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگوالی، وفاقی وزیر کی تردید

لاہور (ھم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے مبینہ طور پر اثر و رسوخ استعمال کرکے اپنے قریبی رشتہ داروں کو کورونا ویکسین لگوالی۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے محکمہ صحت پنجاب کے عملے کو گھر بلایا اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو میرٹ کے خلاف کورونا ویکسین لگوائی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے سے لا علم ہیں۔ طارق بشیر چیمہ کے گھر پر ویکسین لگوانے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل ہیں۔
ویکسی نیشن کروانے کے بعد طارق بشیر چیمہ کے ایک رشتہ دار نے ویڈیو انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویکسین لگوانے والی خواتین میں سے کسی کی بھی عمر 60 سال یا اس سے زائد نہیں ہے۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اس بات کی تردید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم ویکسین نہیں لگوائی

Leave a Reply