ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

بذریعہ umer bhinder
57 مناظر

لاہور:(ہم دوست نیوز) پاکستان میں پہلی بارپنجاب حکومت نے سیلی کون ویلی کی طرز پراسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت لاہور میں ٹیک پورہ کے نام سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی جس کے ذریعے پنجاب کے آئی ٹی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 25 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں، کاروباری شخصیات اور حکومتی معاملات کو بھی مربوط کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply