عبدالحفیظ شیخ کوعہدے سے ہٹانے پر بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل

کراچی (ھم دوست نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے لیے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا،سینیٹ میں شکست نے ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کو یقینی بنایا۔اب حکومت نے خود تسلیم کرلیا ہے کہ اسکی ناکام پالیسیوں کے باعث مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ پارلیمانی سیاست حکومت کیلئےانتہائی موَثرثابت ہوئی ہے۔

Leave a Reply