ایپل صارفین کا انتظار ختم

بذریعہ Quratulain
43 مناظر

امریکا (ہم دوست نیوز) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےآئی فون 13 سیریز کے 4 فونز کو متعارف کروا دیا ہے۔

ایپل 13 سیریز کو متعارف کروانے کی ورچوئل تقریب منگل کے روز کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی جہاں کمپنی کے سی ای او ٹم کک اور کمپنی کے حکام نے5 جی سپورٹ کرنے والے ایپل 13 سیریز کے 4 موبائل فونز کو متعارف کرایا۔

آئی فون 13 منی
آئی فون 13
آئی فون 13 پرو
آئی فون 13 پرومیکس

ایپل کمپنی نے منگل کے روز شاندار اسکرین والے آئی فون 13 سیریز کو متعارف کرایا تاکہ صارفین کو 5 جی منصوبوں میں شامل کیا جاسکے جبکہ اپنے آئی پیڈ اور ایپل واچ کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

آئی فون 13 میں A15 بایونک نامی ایک نئی چپ لگائی گئی ہے جو کہ فون کے کیمرے کو ٹیکسٹ کی طرف اشارہ کرنے پر خود بخود پتہ لگانے جیسی خصوصیات فراہم کرے گی ۔

ایپل کمپنی نے کہا کہ آئی فون 13 میں تیز اسپیڈ کے لیے کسٹم 5G اینٹیناز اور ریڈیو کمپونینٹس موجود ہوں گے جبکہ آئی فون 13 صارفین کیلئے 5 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 13منی کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی ۔

آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آئی فون 13 سیریز جمعے 17 ستمبر سے پری آرڈر کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ 24 ستمبر سے یہ فونز صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے

Related Articles

Leave a Reply