عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا،شبلی فراز

اسلام آباد(ھم دوست نیوز )وفاقی وزیرا طلاعات شبلی فراز نے تصدیق کی ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو تبدیل کردیا گیا ہے انکو مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے،وزارتوں کے حوالے سے حتمی چیزیں کل تک سامنے آجائیں گی۔حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حماد اظہر کو ٹاسک دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے فنانس کے حوالے سے نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ علم نہیں مگر وہ وزیر نہیں رہے۔

Leave a Reply