کیا آپ ادرک کی چائے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

بذریعہ Hasnain
67 مناظر

ہم دوست نیوز ( اسپیشل ) : ماہرین غذائیت کے مطابق بے شمار طبی فوائد کی حامل ادرک میں موجود جز جینجرول کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ادرک کے استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں ، پٹھوں کا درد ، پھیپھڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ اور ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ چائے آرام دہ ، پرسکون نیند ، اور دن بھر کی تمام تر تھکاوٹ دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

لیموں ادرک کی چائے وزن گھٹانے میں بہت مفید ہے،2012 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ چائے پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔

قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے۔

یہ سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، لیموں ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply