آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی

لاہور(ھم دوست نیوز) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔
ہم دوست نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاﺅسنگ سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتسا ب عدالت کے جج امجد نذیرنے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران بینک افسران کاریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جج احتساب عدالت امجد نزیر نے نیب گواہ سے سوال کیا کہ آپ تاریخ پر بغیر ریکارڈ کے کیوں آتے ہیں،جس پر نیب گواہ نے جواب دیا کہ کراچی سے ریکارڈ آنا تھا شام تک آجائے گا۔امجد نزیر کا کہناتھا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر بینک کے دونوں افسران کو اظہار وجوہ کانوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈلائیں۔

Leave a Reply