ٹک ٹاک ایپ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔ بڑی خبر

ٹک ٹاک ایپ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔ بڑی خبر
اسلام آباد: (ہم دوست نیوز) پاکستان میں مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک سے متعلق بڑی خبر ۔۔۔وفاقی کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر غور کیا اور کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ایپ پر پابندی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply