کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکہ

کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکہ
‏کوئٹہ:(ہم دوست نیوز) سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دھماکے کے وقت ایگل اسکواڈ کے اہلکار گشت کر رہے تھے، جن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکار نعمت اللہ اور اسحاق احمد معمولی زخمی ، طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دئے گئے۔
پولیس نے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

Leave a Reply