پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات۔۔ مگر کہاں؟

پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات۔۔ مگر کہاں؟
چترال:(ہم دوست نیوز) چترال کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات کی گئی ہے،سب انسپکٹر دلشاد پری ایس ایچ او تھانہ شغور لگا دیا گیا۔
دلشاد پری ویمن ڈیسک انچارج کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
ڈی پی او لوئر چترال کے مطابق خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی خواتین کے مسائل کو دیکھ کرکی گئی ۔
سوشل میڈیا پر چترال میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سراہا جا رہا ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیموں کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کو سراہا جا رہا ہے۔

Leave a Reply