اسلام آباد : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے دو واقعات

اسلام آباد : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے دو واقعات

اسلام آباد:( ہم دوست نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی گھنٹے میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں ۔پہلے واقعے میں خاتون کو شوہر نے قتل کر دیا جب کہ دوسرے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان ایکسپریس ہائ وے میں پیش آیا جہاں شوہر نے اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
جبکہ دوسرا واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی نائن لنک روڈ میٹرو اسٹیشن کے سامنے پیش آیا جہاں ایک گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔گاڑی پر فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

Leave a Reply