‏وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

بذریعہ umer bhinder
54 مناظر

وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیرِ اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔‏وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اہم بیٹھک۔ آرمی چیف بھی اجلاس میں موجود تھے یاد رہے کہ یہ اہم ملاقات وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب سے پہلے ہوئی ہے۔

‏ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا، اجلاس میں اعلی قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

‏چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف ماشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Related Articles

Leave a Reply