بیوروکریسی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

بذریعہ Quratulain
168 مناظر

لاہور (ہم دوست نیوز) بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، صائمہ سعید کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، محمد شہریارسلطان کوسیکرٹری سروسز تعینات کردیا گیا، محکمہ خوراک، زکوٰة، لیبر اور محکمہ ماحولیات کے سیکرٹریز بھی تبدیل کر دیئے گئے.

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنی ٹیم بنانے پر توجہ مرکوز کر لی، بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق صائمہ سعید کوسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا، محمد شہر یار سلطان کو سیکرٹری سروسز اور سلمان اعجازکو سیکرٹری زکوٰ ة لگا دیا گیا، علی سرفراز حسین کو سیکرٹری خوراک تعینات کر دیا گیا، کمشنرفیصل آباد ثاقب منان کا تبادلہ کر کے سیکرٹری آرکائیو لگا دیا گیا، زاہد حسین کو کمشنر فیصل آباد کا عہدہ دیدیا گیا، لیاقت علی چٹھہ سیکرٹری لیبر اورسید مبشرحسین کوسیکرٹری ماحولیات تعینات کردیا گیا، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیومظفر خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، سلمان غنی کوسپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا۔

صالحہ سعید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ لگا دیا گیا، عنبرین ساجد کو ڈی جی ماحولیات کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئرفرید احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، رضوان اکرم شیروانی کو ڈی جی ایکسائز کا اضافی چارج دے دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی اکرم نعیم بھروکہ کواو ایس ڈی بنا دیا گیا، ریاض نذیر گاڑھا کو ڈی آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا، شاہد جاوید کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس لگا دیا گیا، ساجد کیانی کوڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سرفراز فلکی کوڈی آئی جی آر این ڈی تعینات کر دیا گیا، سید حماد عابد کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply