پولیس شیلنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ ہانی بلوچ دم توڑ گئی

‏کوئٹہ:( ہم دوست نیوز) پولیس شیلنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ ہانی بلوچ دم توڑ گئی۔گزشتہ روز کوئٹہ پولیس کی شیلنگ اور آنسو گیس سے زخمی ہونے والی میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلبہ کی احتجاج میں شریک ہانی بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔
‏ساتھی طلبا کا کہنا ہے کہ ہانی بلوچ طالبہ تحریک میں فرنٹ لائن پر تھی،‏ہانی بلوچ گزشتہ روز پولیس تشدد سے شدید زخمی ہوئی تھی۔‏پولیس تشدد سے طالبہ ہانی بلوچ کے ہاتھ اور جسم کے دیگرحصوں پر زخم آئے تھے۔
‏ساتھی طلبا کا مزید کہنا ہے کہ پولیس تشدد کے بعد گھر جاتے ہی ہانی بلوچ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

Leave a Reply