رحیم یار خان: اے ایس آئی رشوت لیتے پکڑا گیا

رحیم یار خان: اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ویڈیو وائرل

رحیم یار خان میں اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ویڈیو وائرل ہو گئی

رحیم یار خان:( ہم دوست نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رحیم یار خان نے سول جج کے ہمراہ تحصیل خان پور میں بھٹو پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اسلام گڑھ میں تعینات اے ایس آئی رانا نور سے رشوت وصول کی گئی رقم 10 ہزار روپے برآمد کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ اسلام گڑھ رانا نور نے عبدالعزیز نامی شہری جو کہ چوری کے مقدمے تھانہ اسلام گڑھ میں مدعی ہے، جس کی تفشیش اے ایس آئی رانا نور کے پاس تھی جو ملزمان کو پکڑنے کی بجائے مدعی سے رشوت طلب کر رہا تھا ۔
شہری کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رحیم یار خان جمشید اکرم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وڈیو ملاحظہ فرمائیں ❗

Leave a Reply