واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر

واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر
ہم دوست نیوز:(ٹیکنالوجی) دنیا بھر میں مقبول اپیلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے نئے پرائیویسی فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپیلی کیشن میں ہونے والے نئے اضافے کے متعلق معلومات دیتے ہوئے اعلان کیا گیا۔
اپنے ٹوئٹ میں فیس بک کی زیر ملکیتی اپیلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کو حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا جبکہ نئے فیچر کے متعلق ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔


واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا جبکہ یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں جمع کروا دی گئی ہے۔

صارفین اس پرائیویسی فیچر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Leave a Reply