رولز روئس کی پہلی مکمل الیکٹرک کار کب تک دستیاب ہوگی

مشہور کار کپمنی رولز روئس کی پہلی مکمل الیکٹرک کار 2023 کے آخر میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق مشہور کار کمپنی رولز روئس نے بدھ کے روز اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار ‘اسپیکٹر’ کے 2023 کے آخر میں اپنے صارفین کیلئے دستیاب ہونے کا اعلان کیا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پروٹو ٹائپ (ماڈل) نہیں بلکہ مکمل الیکٹرک کار ہے اور ہمارے صارفین اس الیکٹرک کار کو 2023 کے آخر میں خرید سکیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ رولز روئس کمپنی ایک غیر معمولی نئی پروڈکٹ کے لیے آن روڈ ٹیسٹنگ پروگرام شروع کرنے والی ہے جو کہ آل الیکٹرک کار انقلاب کو فروغ دے گی جبکہ کمپنی اس طرح کی پہلی اور بہترین شاندار لگژری پروڈکٹ بنائی گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک کار کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ مستقبل کے عیش و آرام کا رخ تبدیل کیا جائے۔

Leave a Reply