صادق آباد: ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کر دیا

صادق آباد میں افسوسناک واقعہ

صادق آباد:(ہم دوست نیوز) ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ڈاکوؤں کی جانب سے مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ دوسری جانب مقتولین کے ورثا نے پنجاب سندھ سرحد اور بلوچستان سے پنجاب آنے والی شاہراہ بند کر دی ہے۔ صادق آباد میں کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔

Leave a Reply