خیبرپختونخوا نیشنل ٹی20 کپ کا فاتح بن گیا

بذریعہ umer bhinder
111 مناظر

خیبرپختونخوا نیشنل ٹی20 کپ کا فاتح بن گیا

لاہور:(ہم دوست نیوز) ‏خیبرپختونخوا ایک بار پھر نیشنل ٹی20 کپ کا فاتح بن گیا۔خیبرپختونخوا نے فائنل میں سینٹرل پنجاب کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔خیبرپختونخوا نے 149 رنز کا ہدف 17 اوورز میں 3 وکٹ نقصان پر حاصل کرلیا۔فائنل میں خیبرپختونخوا نے پہلے سینٹرل پنجاب کو بیٹنگ کرنے کا موقع دیا ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کپتان افتخار احمد قرار پائے۔
خیبرپختونخوا ٹیم کے مداح ٹی 20 کپ کا فائنل جیتنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply