پودا پاکستان کی 14ویں تین روزہ کانفرنس ، کاشتکار خواتین کی شرکت

بذریعہ Tayyab Ali
166 مناظر

اسلام آباد (ہم دوست)پودا-پاکستان کی 14ویں تین روزہ کانفرس کا آج لوک ورثہ میں شروع ہو گئی ہے۔ اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح کووڈ 19 کے باعث شرکاء کی محدود مگر 100 اضلاع کی نمایاں اور بااثر کاشتکار قائد خواتین لوک ورثہ میں موجود ہوں گی۔ تقریباً 250 دیہی کسان خواتین کی آواز میں آواز ملانے اسلام آباد میں موجود سرکاری، بین الاقوامی اور قومی اداروں کے سربراہان، کنٹری ریپریزنٹیٹوز، صوبائی اور وفاقی وزراء، میڈیا کے دوست اور دیگر قانون ساز افراد بھی کانفرنس میں مدعو کئے گئے ہیں۔ تین دنوں میں شرکاء 6 پالیسی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ ان پالیسی سیشنز کے علاوہ کانفرنس میں جگنی تھیٹر، علاقائی موسیقی اور روایتی رقص بھی شامل ہو گا۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ” گیم چینجرز: دیہی خواتین پاکستان میں برابری ، ماحولیات ، جمہوریت اور اقتصادی ترقی کی قیادت” ہے۔
پہلے دن کے افتتاحی اجلاس میں محترمہ فلورنس روول، ایف اے او، نے کہا کہ پدرسری نظام کے باعث خواتین کو انکی اجرت میں حصّہ دار بنانے پڑھتے ہیں جو ان کی کمائی کا ایک بڑا حصّہ لے جاتے ہیں۔ دیہی عورتیں اور لڑکیاں زراعت میں ناقابلِ فراموش کام کر رہی ہیں جن کو مزید تقویت دینے کے لیے مضبوط اور کامل پالیسی سازی کی ضرورت ہے جس کے باعث خواتین کو ان کی محنت کا پھل حاصل ہو۔
یورپی یونین پاکستان کی سفیر اندرولا کامینارا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سالانہ کانفرنس کی وجہ سے معاشرے میں موجود صنفی امتیاز کے خاتمے کی راہ ہموار ہوتی ہے اور کسان خواتین کی آواز کو ایوانِ بالا میں سنا جاتا ہے۔ محترمہ ثمینہ نذیر پریزیڈنٹ اور بانی پودا-پاکستان نے شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات کا مقابلہ کرتی دیہی عورت واقعی قابلِ تحسین ہے۔ اس کی ہمت اور طاقت کا ثمر بلا تفریق ملک کے تمام افراد کی غذا بنتا ہے۔
بشرہ تبسم آزاد کشمیر، شائز فدا گلگت بلتستان، شازیہ حمید بلوچستان، ہما ارشاد پنجاب، نزہت شریں اور سلمیٰ میمن سندہ نے بھی شرکاء کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور جن مسائل کا سدّباب وہ خود کر چکی تھیں، انکا احوال بیان کیا۔ دیگر اہم سپیکرز میں ڈاکٹر ظفر مرزا، محترمہ فرح ناز، محترمہ تنزیلا قمبرانی شامل ہیں۔
اس سال پودا-پاکستان کے ساتھ لوک ورثہ، اسلام آباد، یورپی یونین EU, FAO, UNDP, USAID, UN Women, GAIN,IFES, Global affair Canada (GAC), NED, ECP, UVAS, CIMMYT, Dept. Of Agriculture Information, Punjab iyzil app۔
کا تعاون شامل ہے۔
کانفرنس 15 اکتوبر بروز جمعہ کسان خواتین کی سفارشات پر اختتام پذیر ہو جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply