فیس بُک استعمال کرنے والے صحافیوں کے لئے اچھی خبر

فیس بُک استعمال کرنے والے صحافیوں کے لئے اچھی خبر

ہم دوست نیوز:( خوشخبری) دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے صحافیوں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کو ہراسانی سے بچانے کے لیے پالیسیاں مزید سخت کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی شخصیات کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے والوں کے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ عوامی اعداد و شمار کے قوانین میں تبدیلیوں کے علاوہ فیس بک نے نوجوان صارفین کو ایپ سے بریک لینے اور نقصان دہ مواد سے دور کرنے کیلئے نئے فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply