سوشل میڈیا پر شرارت مہنگی پڑگئی

بذریعہ Quratulain
24 مناظر

پاکستانی طالب علم کو سوشل میڈیا پر شرارت مہنگی پڑگئی، بچکانہ حرکت کے باعث امریکا میں بیٹھے انٹیلی جنس ادارے بھی متحرک ہوگئے۔

لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی طالب علم حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں اچانک بیگ سے پستول نکالا، ویڈیو بنائی اور اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کردی۔

ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکی حکام نے انٹرپول کے ذریعے پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا
پاکستانی حکام کو بتایا گیا کہ لڑکا کالج میں فائرنگ کرےگا اور طالب علموں کو مارے گا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انٹر پول سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی کارروائی کی گئی اور ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر سائبر کرائم ونگ نے طالب علم حسین آصف کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق طالب علم ایک نجی کالج میں پڑھتا ہے اور اسے برآمد ہونے والا پستول جعلی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی، جنہوں نے رپورٹ انٹر پول کے ذریعے امریکی حکام کو ارسال کر دی ہے

Related Articles

Leave a Reply