وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کشمیر کو خوشحال بنائیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

ہم دوست نیوز ( مظفر آباد ): وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کشمیر کو خوشحال بنائیں گے۔

تفصیل کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ، مقبوضہ کشمیر بھارتی افواج کی تازہ کارروائیوں کی مذمت، عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے، عشرہ رحمت العالمین کے حوالے سے پروگرامات منعقد کرنے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے رحمت العالمین اتھارٹی بنانے اور 24 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔

Leave a Reply